Sunday, September 8, 2024

یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات میں ڈھائی سے 3 روپے لٹر تک کمی کا امکان

یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات میں ڈھائی سے 3 روپے لٹر تک کمی کا امکان
July 19, 2016
اسلام آباد (92نیوز) یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات میں ڈھائی سے3روپے لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ پٹرول ڈیڑھ روپے‘ ڈیزل ایک روپیہ 10 پیسے سستا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام کو پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا۔ پٹرول ہو ڈیزل یا پھر مٹی کا تیل سب یکم اگست سے سستا ہونے کا امکان ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے پٹرول ڈیڑھ روپے لٹر‘ ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپیہ 10 پیسے‘ لائٹ سپیڈ ڈیزل ڈھائی روپے‘ ہائی اوکٹین 3 روپے جبکہ مٹی کا تیل ایک روپیہ 20پیسے فی لٹر سستا ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 30 جولائی کو وزارت خزانہ کو ارسال کریگی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائیگی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔