Thursday, April 25, 2024

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
September 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عوام کےلئے خوشخبری۔ یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔ پٹرول تین روپے 40 پیسے اور ڈیزل تین روپے 98 پیسے سستا ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرول‘ ڈیزل اور مٹی کا تیل سب سستا ہونے جا رہا ہے کیونکہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ سمری 28ستمبر کو وزارت خزانہ بھجوائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں تین روپے 40 پیسے‘ ڈیزل تین روپے 98 پیسے‘ مٹی کا تیل تین روپے جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں تین روپے 94 پیسے کمی کا امکا ن ہے۔ نئی قیمتوں کا فیصلہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار 30 ستمبر کو کرینگے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد یکم اکتوبر سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو جائیگا۔