Friday, April 19, 2024

غیر ویکسین شدہ افراد کیلئے آج سے پابندیاں سخت

غیر ویکسین شدہ افراد کیلئے آج سے پابندیاں سخت
October 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) غیر ویکسین شدہ افراد کیلئے آج سے پابندیاں سخت کر دی گئیں۔

ویکسی نیشن کیلئے این سی او سی کی ڈیڈ لائن کا گزشتہ روز آخری دن تھا۔ این سی او سی کے مطابق  آج یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والوں کی تعلیمی شعبہ جات اور اندرون و بیرون ملک سفر پر پابندی ہو گی۔ نان ویکسینیٹڈ افراد کھانے کیلئے ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز اور شادی کی تقریبات میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔