Tuesday, May 14, 2024

یکم اپریل سے شادی کی تقریبات ، ان ڈور ، آؤٹ ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی، وزیر اعلیٰ پنجاب

یکم اپریل سے شادی کی تقریبات ، ان ڈور ، آؤٹ ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی، وزیر اعلیٰ پنجاب
March 29, 2021

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یکم اپریل سے شادی کی تقریبات ، ان ڈور ، آؤٹ ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ  ہفتے میں دو روز دکانیں بند رہیں گی  ، کمرشل مارکیٹس اور دکانوں کی ٹائمنگ 6 بجے تک ہو گی ۔ریسٹورنٹس میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ  ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یکم اپریل سے وہ اضلاع جہاں شرح 12فیصد سے زیادہ ہے وہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے،لاک ڈاؤن 11 اپریل تک جاری رہے گا۔

سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ  اسپیڈو، میٹر واور اورنج ٹرین بند رہے گی ،  عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو جتنا روکیں گے اتنا ہی بہتر  ہوگا، عوام کی زندگیوں کا مسئلہ ہے  ، کسی کی پسند اور نا پسند  شامل نہیں ، تمام لوگ حکومتی اداروں سے تعاون کریں ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موثر لاک ڈاؤن کا مطلب یہ نہیں کہ ہر چیز بند کر رہے ہیں ،  میں نے پبلک ٹرانسپورٹ کی بات کی ہے ، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی نہیں ۔