Thursday, April 18, 2024

یکساں نصاب تعلیم پر پرائیویٹ اسکولز مالکان نے تحفظات کا اظہار کردیا

یکساں نصاب تعلیم پر پرائیویٹ اسکولز مالکان نے تحفظات کا اظہار کردیا
March 4, 2021

فیصل آباد (92 نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے فیصلے پر پرائیویٹ اسکولز مالکان نے تحفظات کا اظہار کردیا ، کہتے ہیں لفظ بہ لفظ حکومتی نصاب پڑھایا تو طلباء کی ذہنی صلاحیتیں محدود رہ جائیں گی۔

سنگل نیشنل کری کولم کے تحت تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب رائج کرنے کا اعلان ہوا تو نجی سکول مالکان نے انوکھا مطالبہ رکھ دیا۔

اسکول مالکان کہتے ہیں کہ حکومت نے نجی پبلشر کو رواں سال کے بجائے اگلے سال سے کتابیں چھاپنے کی اجازت تو دے دی لیکن این او سی کی شرط رکھ دی،، جبکہ اسکول مالکان خدشہ ظاہر کرتے ہیں کہ رواں سال حکومت ڈیمانڈ کے مطابق کتابیں فراہم نہیں کر سکے گی۔

نجی اسکول مالکان کہتے ہیں کہ یکساں نظام تعلیم کے خلاف نہیں البتہ حکومتی نصاب کے مطابق اگر ایک ہی مضمون رہے گا تو طلباء کی ذہنی صلاحیتیں محدود رہ جائیں گی، لہذا یکساں کتاب کے بجائے صرف تعلیمات یکساں ہونی چاہئیں۔

دوسری جانب پبلشر کہتے ہیں کہ کتابیں چھاپنے کیلئے حکومت نے فی مضمون جو بھاری لائسنس فیس رکھی ہے، وہ ناقابل قبول ہے، ایسے وہ ایک سے نکل کر دوسری مشکل میں پڑے رہیں گے۔