Friday, May 10, 2024

یکساں نصاب تعلیم پر عمل کرایا جائے گا، مراد راس

یکساں نصاب تعلیم پر عمل کرایا جائے گا، مراد راس
October 11, 2021 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کہتے ہیں یکساں نصاب تعلیم پر عمل کرایا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سرکاری تعلیمی اداروں کے کمرے پورے کرنے کے لئے پروگرام لا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔ اسکول دوبارہ کھلنے پر والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ان بچوں کو پڑھائی کا موقع دیا ، جن کے پاس وسائل نہیں۔ وسائل سے محروم بچوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں بھی فراہم کر رہے ہیں۔