Friday, April 19, 2024

یکساں بلدیاتی نظام لانے پر تین صوبوں کے بلدیاتی وزرا متفق

یکساں بلدیاتی نظام لانے پر تین صوبوں کے بلدیاتی وزرا متفق
January 17, 2019
لاہور ( 92 نیوز) یکساں بلدیاتی نظام لانے پر تین صوبوں کے بلدیاتی وزرا  ہو گئے پنجاب،کے پی اور بلوچستان کے بلدیاتی وزراء نے  لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ، پنجاب کے سینئروزیرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ   پورے پاکستان کو ایک جیسا بلدیاتی نظام دینا چاہتے ہیں،سندھ کے وزیر بلدیات کو مس کیا،انہیں محبت بھرا سلام بھیجا ہے۔ پنجاب،کے پی اور بلوچستان کےبلدیاتی وزراء کی لاہور میں بیٹھک ہوئی جس میں نئے بلدیاتی نظام پر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں پنجاب کے وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک مضبوط اور مربوط بلدیاتی نظام بنے۔ کے پی حکومت کے وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں بہترین بلدیاتی نظام موجود ہے۔ بلوچستان کے بلدیاتی وزیر سردار صالح بوہتانی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اختیارات نچلی سطح تک جائیں۔ سندھ کی نمائندگی نہ ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں علیم خان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے وزیر بلدیات سندھ کو مس کیا۔