Friday, April 26, 2024

یویفانیشنزلیگ،فرانس نے جرمنی کو شکست دیدی

یویفانیشنزلیگ،فرانس نے جرمنی کو شکست دیدی
October 17, 2018
لندن ( 92 نیوز) یویفا نیشنز لیگ کے سنسنی اور تھرل سے بھرپور میچ میں عالمی چیمپئن فرانس نے جرمنی کو دو،ایک سے شکست دے دی۔فرانس کی طرف سے دونوں گول گریزمین نے کیے۔ یوفیا نیشنز لیگ میں ایکشن سے بھرا ایک اور میچ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا ، موجوہ عالمی چیمپئن فرانس اور سابقہ عالمی چیمپئن جرمنی میں زور کا جوڑ پڑا۔ پیرس میں ہونے والے میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے گول اسکور کرنے کی سر توڑ کوششیں کیں،ٹونی کروز نے 14 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف کے شروع سے ہی فرانس نے میچ اپنی گرفت میں رکھا اور جرمنی کے گول پوسٹ پر خوب حملے کیے، فرانس کی طرف سے پہلا گول  گریزمین نے میچ کے 62 ویں منٹ میں کیا اور میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا ۔ فرانس کو دوسری کامیابی 80 ویں منٹ میں ملی جب میتودی کے فاؤل پر فرانس کو پینلٹی ملی اور گریزمین نے دوسرا گول کر کےاپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ جرمنی اپنے پچھلے 10 میچوں میں سے 6 میں شکست کا سامنا کر چکی ہے۔