یوگنڈا میں سولر انرجی سے چلنے والے چولہے مقبول
کمپالا(ویب ڈیسک)یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں سولر انرجی سے چلنے والے چولہے مقبول ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر لوگ بجلی حاصل کرنے کےنئے نئے ذرائع پر کام کررہے ہیں تاکہ بجلی سے زیادہ سے زیادہ کام لیا جاسکے ۔ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں سولر انرجی سے چلنے والی چولہے بہت مقبول ہوگئے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے ایندھن کے اس متبادل ذریعے کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ مٹی کے تیل پر کم سے کم انحصار ہو اور کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کھانے پکانےکا کام ہوسکے ۔