Friday, March 29, 2024

یوکرین کی وزارت خارجہ نے کابل ایئرپورٹ سے اپنا طیارہ ہائی جیک ہونے کی تردید کر دی

یوکرین کی وزارت خارجہ نے کابل ایئرپورٹ سے اپنا طیارہ ہائی جیک ہونے کی تردید کر دی
August 24, 2021 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) یوکرین کی وزارت خارجہ نے کابل ایئرپورٹ سے اپنا طیارہ ہائی جیک ہونے کی تردید کر دی۔

ترجمان کے مطابق کابل جانے والی تینوں پروازیں مسافروں کو لے کر واپس آگئی ہیں۔ نائب وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں انخلا میں مشکلات کا ذکر کیا تھا۔ روسی میڈیا کے مطابق یوکرین کے نائب وزیر خارجہ نے طیارہ  اغوا  ہونے کا دعوی کیا تھا۔