Monday, September 16, 2024

یوکرین میں فون چارج کرنے کیلئے دنیا کا پہلا سولر پاور درخت نصب کر دیا گیا

یوکرین میں فون چارج کرنے کیلئے دنیا کا پہلا سولر پاور درخت نصب کر دیا گیا
April 20, 2016
کیف (ویب ڈیسک) شمسی توانائی کے ذریعے موبائل فون چارج کرنے کیلئے یوکرین میں پہلا سولر پاور درخت نصب کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دوران سفر کئی لوگوں کے موبائل چارج نہ ہونے کے سبب بند ہوجاتے ہیں جس سے انہیں رابطے میں مشکلات کا سامنا کرتا پڑتا ہے۔ اس مشکل کا حل یوکرین میں ٹیکنالوجی ماہرین نے ڈھونڈ نکالا ہے۔ یوکرین کے علاقے تیرنوپیل میں ملک کا پہلا سولر پاور درخت نصب کردیا گیا ہے جو شمسی توانائی کے ذریعے موبائل فون چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ solar tree solar tree2