Thursday, May 9, 2024

یوکرائنی طیارے کی تباہی، ایران نے ملوث مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

یوکرائنی طیارے کی تباہی، ایران نے ملوث مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا
January 14, 2020
تہران (92 نیوز) یوکرائنی طیارے کی تباہی معاملہ پر ایران نے تباہی میں ملوث کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے طیارے کی تباہی ناقابل معافی غلطی ہے۔ ترجمان ایرانی عدلیہ غلام حسین اسماعیلی کہتے ہیں یوکرائنی طیارے کی تباہی میں ملوث کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتاریاں بھرپور تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئیں۔ ادھر یوکرائنی طیارے کی تباہی پر ایرانی صدر نے ردعمل میں کہا کہ طیارے کی تباہی ناقابل معافی غلطی ہے، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے گے۔ حسن روحانی حکام طیارے کی تباہی کی مکمل تحقیقات کریں گے، کسی ایک شخص کو تباہی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ تہران میں 8 جنوری کو مسافر طیارہ گر کر تباہ ہواتھا، بد قسمت طیارے میں عملے کے 9 ارکان اور 167 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔ یوکرائن کی بوئنگ سیون تھری سیون پرواز تہران کے خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کیف کیلئے روانہ ہوئی تھی، طیارے کو ٹیک آف کے تین منٹ بعد نشانہ بنایا گیا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ زمین سے جاٹکرایا۔ اس ہولناک حادثے میں عملے کے 9 ارکان اور 176 مسافر ہلاک ہوئے تھے ان میں کینیڈین شہری بھی شامل تھے۔