Monday, May 6, 2024

یوکرائن کو ممبرشپ نہ دینے کا روسی مطالبہ مسترد

یوکرائن کو ممبرشپ نہ دینے کا روسی مطالبہ مسترد
December 11, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) نیٹو نے یوکرائن کو ممبرشپ نہ دینے کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا۔

نیٹو چیف جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نیٹو کے یوکرائن سے تعلقات کا فیصلہ 30 رکن ممالک اور یوکرائن کریں گے۔

ادھر برطانیہ کی یوکرائن کے خلاف عسکری کارروائی پر روس کی سنگین نتائج کی دھمکی بھی سامنے آئی۔ برطانوی وزیرخارجہ لز ٹروس کا کہنا ہے کہ یوکرائن جیسے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ روس جیسی ریاستوں پر انحصار کم سے کم کرنا ہو گا۔