Thursday, May 2, 2024

یوکرائن کا مغربی ممالک سے روس کے خلاف پابندیاں سخت بنانے کا مطالبہ

یوکرائن کا مغربی ممالک سے روس کے خلاف پابندیاں سخت بنانے کا مطالبہ
December 7, 2018
کیو (92 نیوز) یوکرائن اور روس کے درمیان تنازعے میں شدت آنے لگی۔ یوکرائن نے مغربی ممالک سے روس کے خلاف پابندیاں سخت بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ یوکرائنی وزیرخارجہ پاؤلو کلِمکِن نے یورپی تنظیم برائے سلامتی و تعاون کے اجلاس سے خطاب میں روس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو حکومت کو یوکرائن کے خلاف جارحیت اور مغربی دنیا میں عدم استحکام کی کوششوں پر سزا دینی چاہیے۔ یوکرائنی وزیرخارجہ نے آبنائے کرچ میں روسی فورسز کی جانب سے بحری اہلکاروں کی گرفتاری کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔