Friday, April 19, 2024

یوکرائن کا طیارہ مار گرانے کے اعتراف کے بعد ایران میں شہریوں کا احتجاج

یوکرائن کا طیارہ مار گرانے کے اعتراف کے بعد ایران میں شہریوں کا احتجاج
January 12, 2020
تہران (92 نیوز) یوکرائن کا طیارہ مار گرانے کے اعتراف کے بعد ایران میں شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ دارالحکومت تہران میں ہونے والے مظاہرے میں برطانوی سفیر راب مکائر نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین کو بھڑکانے اور اکسانے پر برطانوی سفیر کو ایرانی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ جنہیں چند گھنٹوں بعد رہا کردیا گیا۔