Saturday, May 11, 2024

یوکرائن کا طیارہ غیرارادی طور پر نشانہ بنا، ایران کا اعتراف

یوکرائن کا طیارہ غیرارادی طور پر نشانہ بنا، ایران کا اعتراف
January 11, 2020
تہران (92 نیوز) یوکرائن کا طیارہ غیرارادی طور پر نشانہ بنا، ایران نے اعتراف کرلیا۔ ایران نے یوکرائنی طیارہ حادثے کو انسانی غلطی قرار دے دیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلح افواج کی تحقیقات کے مطابق واقعہ انسانی غلطی سے پیش آیا، ذمہ داران کی نشاندہی اور سزا کیلئے تحقیقات جاری ہیں، یہ ناقابل معافی غلطی ہے، اسلامیہ جمہوریہ ایران کو اس تباہ کن غلطی پر نہایت افسوس ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، میری دعائیں سوگواران کے ساتھ ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکی مہم جوئی کے سبب پیدا ہونیوالے بحران کے وقت انسانی غلطی  تباہی کا باعث بنی، واقعہ افسوسناک، متاثرہ خاندانوں سے معافی چاہتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرائن کا مسافرطیارہ 8 جنوری کوتباہ ہوا، طیارے کی تباہی میں عملے سمیت 176 افراد ہلاک ہوئے، 63 مسافروں کا تعلق کینیڈا سے تھا۔