Thursday, March 28, 2024

یوکرائن: پولیس کے ہاتھوں 2افراد کا قتل، مظاہرین نے صدر پوروشنکو کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا

یوکرائن: پولیس کے ہاتھوں 2افراد کا قتل، مظاہرین نے صدر پوروشنکو کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا
July 22, 2015
کیف (ویب ڈیسک) یوکرائن میں دائیں بازو کے حامیوں نے مغربی قصبے مکاشیف میں پولیس کے ہاتھوں دو افراد کی ہلاکت پر حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرتے ہوئے کئی وزراءکے استعفے اور صدر پورو شنکو کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ دائیں بازو کے رضاکاروں کاسابق صدر وکٹر یانکو وچ کے خلاف مظاہروں میں کلیدی کردار تھا اور وہ حکومتی فوج کے ساتھ روس نواز باغیوں کے خلاف بھی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن وہ مکاشیف میں اپنے دو حامیوں کی ہلاکت اور حکومتی پالیسوں پر برہم ہیں اور اب حکومتی عملداری کو چیلنج کرتے ہوئے بعض وزراءکے استعفے مانگ رہے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے کیف میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر تحریک کے رہنما یحوش نے کہا انہیں اپنے وطن کی آزادی عزیز ہے اور انقلابی تحریک ایک نئے مرحلے داخل ہو گئی ہے۔ ان کی تحریک منظم ہے اور وہ پر امن رہیں گے لیکن ساتھ ہی پارلیمنٹ میں حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یوکرائن کیخلاف روسی جارحیت کو باغیوں کیخلاف جنگ کی بجائے باقاعدہ جنگ قراردیا جائے اور اس کیلئے عوام سے رائے لی جائے۔