Friday, March 29, 2024

یوکرائن پر دباؤ ڈالنے کیلئے صدر ٹرمپ نے حکم دیا ، گورڈن سونڈ لینڈ

یوکرائن پر دباؤ ڈالنے کیلئے صدر ٹرمپ نے حکم دیا ، گورڈن سونڈ لینڈ
November 21, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی تحقیقات کے دوران یورپین یونین میں امریکی سفیر گورڈن سونڈ لینڈ نے کہا کہ یوکرائن پر دباؤ ڈالنے کیلئے صدر ٹرمپ نے حکم دیا تھا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی سماعت کے دوران یورپین یونین میں امریکی سفیر گورڈن سونڈ لینڈ نے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کا حکم مانتے ہوئے سابق امریکی نائب صدر اور ان کے سیاسی حریف جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کیلئے یوکرائن کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی خاطر صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل روڈی جولیانی کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔ انہوں نے کہا وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی یوکرائن کی جانب سے جو بائیڈن کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کیلئے پوری طرح حمایت کر رہے تھے کیونکہ اس سے صدر ٹرمپ کو سیاسی فائدہ پہنچ رہا تھا۔