Sunday, September 8, 2024

یوکرائن نےروس کےساتھ قیدیوں کےتبادلےکاعندیہ دےدیا

یوکرائن نےروس کےساتھ قیدیوں کےتبادلےکاعندیہ دےدیا
March 10, 2016
انقرہ(ویب ڈیسک)یوکرائن نے روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا عندیہ دے دیا یوکرینی صدر کہتے ہیں  کہ  پائلٹ کے بدلے ماسکو کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کےلےتیارہیں۔ تفصیلات کےمطابق یوکرائن کے صدر  پیٹرو پورو شینکو کا کہنا ہے کہ یوکرینی پائلٹ نادیہ ساوی چنکو کی رہائی کے بدلے روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیارہیں  یہ بات انہوں نے انقرہ میں اپنے ہم منصب ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ نیوز کانفرنس کے دوران کی ۔ یوکرینی پائلٹ نادیہ ساوی چنکو کو روسی حمایت یافتہ باغیوں نے مشرقی یوکرائن سےجون 2014 میں  پکڑا تھا  بعد ازاں روس نے دو  صحافیوں کو قتل کرنے کا الزام لگا کرجیل میں ڈال دیا تھاتاہم یوکرینی پائلٹ نے اپنے اوپر لگنے والے الزام کو مستردکر دیا تھا۔