Wednesday, April 24, 2024

یوکرائن میں دلچسپ دوڑ کا مقابلہ ،ہزاروں افراد کی شرکت

یوکرائن میں دلچسپ دوڑ کا مقابلہ ،ہزاروں افراد کی شرکت
October 8, 2018
یوکرائن ( 92 نیوز) یوکرائن میں   دلچسپ میراتھن ریس کاانعقاد کیا گیا  جس میں  پُر جوش ایتھلیٹس نے خوب پسینہ بہایا  ۔ والدین بچوں کو کندھے پر اٹھائے بھاگتے رہے ،شاندار ریس میں فوجی جوان بھی ایکشن میں دکھائی دیے ،ایک ایتھلیٹ تو مصنوعی ٹانگ پرسفر کر کے منزل تک پہنچا  ۔ یوکرائن میں دلچسپ سالانہ میراتھن ریس   میں 11 ہزار ایتھلیٹس نے شرکت کی مردوں کیساتھ خواتین  بھی  ایکشن میں نظر آئیں ۔زبردست ریس میں 9 امریکی فوجی اور چھ پولش سروس مین  نے بھی حصہ لیا جب کہ  ملٹری بینڈ نے شرکا کے حوصلے بلند کرنے کے لیے خوبصورت دھنیں بکھیریں ۔ شاندار ریس میں ایتھلیٹس کا جوش وخروش دیدنی تھا ،والدین اپنے بچوں کو کندھوں پر اٹھائے بھگاتے رہے ،ایک ایتھلیٹ تو مصنوعی ٹانگ پر سفر کرکے منزل تک پہنچا ۔ کامیاب ریس کے  بعد  انتظامیہ  کے ممبران  نے  گروپ فوٹو بھی بنائی۔