Tuesday, April 16, 2024

یوکرائن اور روسی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیان 200 قیدیوں کا تبادلہ

یوکرائن اور روسی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیان 200 قیدیوں کا تبادلہ
December 30, 2019
ماسکو ( 92 نیوز) یوکرائن اور روسی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیان 200 قیدیوں کا تبادلہ ہو گیا ۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرائنی حکومت نے 76 قیدیوں کو وصول کیا جب کہ روسی باغیوں کے 124 لوگوں کو رہائی نصیب ہوئی۔ روس اور یوکرائن نے اس ماہ میں تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا ، روس اور یوکرائن کے درمیان یہ قیدیوں کا دوسرا تبادلہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات 2014 میں اس وقت خراب ہوئے جب روس نے یوکرائن کے جزیرہ نما کریمیا کا خود سے الحاق کرلیا تھا۔ اس کے بعد روسی حمایت یافتہ باغیوں نے مشرقی یوکرائن کے علاقوں میں شورش شروع کردی۔ جس کی وجہ سے 13 ہزا  سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔