Thursday, April 25, 2024

یوکرائن ائیرفورس کا جنگی طیارہ ایس یو27گرکر تباہ

یوکرائن ائیرفورس کا جنگی طیارہ ایس یو27گرکر تباہ
October 17, 2018
یوکرائن (92نیوز) یوکرین ایئرفورس  کا جنگی طیارہ  ایس یو 27 گر کر تباہ ہوگیا،جس کےنتیجے میں 2پائلٹس ہلاک ہو گئے۔ امریکی ائیر فورسز کا کہنا ہے کہ تباہ ہونےوالے جنگی طیارے میں دو پائلٹس سوار تھے جن میں سے ایک  یوکرینی جبکہ دوسراامریکی تھا۔ حادثہ یوکرین میں ہونیوالی کلیئر سکائی2018نامی جنگی مشقوں کے دوران پیش آیا۔ امریکی ائیر فورسز کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات کی جارہی ہیں۔ جنگی مشقوں میں بیلجئم، نیدرلینڈ، ڈنمارک، رومانیہ،پولینڈ، ایسٹونیا،یوکرین، برطانیہ اور امریکی فورسز حصہ لے رہی ہیں۔