Monday, May 6, 2024

یوٹیوب کا نسل پرستی اور تعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگانے کا اعلان

یوٹیوب کا نسل پرستی اور تعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگانے کا اعلان
June 6, 2019
 کیلی فورنیا (92 نیوز) یوٹیوب نے نسل پرستی اور تعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ پالیسی کا اطلاق آج سے ہی کر دیا گیا ہے۔ یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق پالیسی پر عملدرآمد آج سے ہی شروع ہو گا تاہم سسٹم میں مکمل فعالیت میں کچھ وقت لگے گا۔ نسل پرستی اور تعصب پر مبنی ویڈیوز شیئر کرنے والوں کو یوٹیوب پارٹنر پروگرام سے معطل کردیا جائے گا۔ یوٹیوب انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ عمر، جنس، نسل، خاندان، مذہبی تعصب اور کسی بھی قسم کی تفریق کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ اگلے چند ماہ کے دوران بتدریج پابندیوں کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔ کرائسٹ چرچ واقعے کے بعد گذشتہ ماہ پیرس میں عالمی رہنماؤں نے آن لائن انتہاپسندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔