Thursday, April 18, 2024

یوٹیوب تک رسائی پر پابندی جلد ختم کر دی جائیگی  : چیئرمین پی ٹی اے

یوٹیوب تک رسائی پر پابندی جلد ختم کر دی جائیگی  : چیئرمین پی ٹی اے
December 1, 2015
کراچی(92نیوز)پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی  تین سال  سےزائد  عرصہ  گزر جانے کے  باوجود  ختم  نہیں ہو سکی ، چئیرمین پی ٹی اے کا کہناہے کہ جلد ہی  یوٹیوب تک رسائی پرپابندی  ختم کردی جائےگی۔ تفصیلات کےمطابق مختلف سماجی حلقے یوٹیوب پر پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور ان کا موقف رہا ہے کہ اس پابندی سے خصوصاً  طلباء چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والےاور سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد  متاثر ہو رہے ہیں۔ تین سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود یو ٹیوب پر لاگو پابندی ختم نہیں ہوسکی۔ چیئرمین پی ٹی اے  اسماعیل شاہ  کا کہنا ہے کہ یوٹیوب سے متنازع مواد بلاک کرنے کا کوئی طریقہ نہیں متنازعہ مواد بلاک کرنے کے لیئے یوٹیوب کے مقامی ورژن کے لیے گوگل سے بات چیت ہو رہی ہے۔ دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پاکستان میں ستمبر 2012 سے بلاک ہے اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے  حکم نامہ جاری کیا گیا کہ جب تک گستاخانہ یا قابل اعتراض مواد کو بلاک کرنے کا کوئی موثر انتظام نہیں ہو جاتا، یوٹیوب پر ملک بھر میں پابندی رہے گی۔