Thursday, April 18, 2024

یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کی سپلائی شروع ہوگئی

یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کی سپلائی شروع ہوگئی
June 18, 2015
کراچی(92نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کی سپلائی  کا سلسلہ شروع  ہوگیا ہے۔ رمضان پیکج کے لیئے وفاق کی  طرف سے دو ارب روپے کی سبسڈی دی  گئی ہےجس کے تحت دس کلو  آٹا 360 سے کم ہوکر 320 روپے کا ہو جائے گا۔ چینی فی کلو پانچ روپے سستی ہو کر 58 روپے کلوہوگی، خوردنی تیل اور گھی پر 8 روپے فی کلو کی کمی گئی ہے۔ خوردنی تیل 120 روپے اور گھی 111وپے فی کلو میں دستیاب ہوگا دالوں کی قیمت میں کمی 5 سے دس روپے فی کلو جبکہ چاول 5 روپے سستا ملے گا۔ مختلف مشروبات کی قیمتوں میں بھی دس روپے کمی کا اعلان کیا گیاہے۔