Thursday, April 18, 2024

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ریلیف عوام کیلئے ایک خواب بن گیا

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ریلیف عوام کیلئے ایک خواب بن گیا
July 5, 2020
حیدرآباد (92 نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے عوام کو ریلیف کی فراہمی کا دعویٰ، مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے خواب بن گیا۔ گزشتہ پندرہ روزسے حیدرآباد کے کسی بھی یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا اور چینی دستیاب نہیں۔ حکومت کی جانب سے عوام کو سستی اشیاء یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہمی کے دعوے محض دعوے ہی ثابت ہوئے، حیدرآباد کے کسی بھی یوٹیلیٹی اسٹور پر سستا آٹا اور چینی گذشتہ دو ہفتوں سے دستیاب ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری آٹا اور چینی کے حصول کے لئے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دیا جانے والا ریلیف کہیں ملتا نظر نہیں آرہا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی سمیت سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔