Friday, March 29, 2024

یوٹیلٹی اسٹورز پر لوگ بغیر احتیاطی تدابیر گھنٹوں لائنوں میں لگے رہے

یوٹیلٹی اسٹورز پر لوگ بغیر احتیاطی تدابیر گھنٹوں لائنوں میں لگے رہے
March 31, 2020

کراچی  ( 92 نیوز ) وزیر اعظم کے احکامات کے باوجود  یوٹیلیٹی اسٹورز  پر آٹا ، چینی ، چاول  دستیاب نہ ہوسکے ، لوگ بغیر کسی احتیاطی تدابیر گھنٹوں لائنوں میں لگے رہے،سندھ حکومت  بھی  اب تک راشن کی تقسیم کا کوئی لائحہ عمل نہ بناسکی ۔

کورونا وائرس کا خطرہ سندھ میں لاک ڈاؤن ہے ، شہر قائد کی مارکیٹیں،بند ،دکانیں بند اور تو اور وزیراعظم کے احکامات کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز  پر آٹاچینی دستیاب  نہیں کراچی کے شہری رل گئے۔

ضروری اشیاء  کیلئے بار بار یوٹیلیٹی اسٹورز کے چکر لگانے پر مجبور شہری بھی موجودہ صورتحال سے تنگ ہیں کہتے ہیں وزیر اعظم کی جانب سے ریلیف پیکج کے اعلان باوجود غریب عوام کوئی ریلیف نہیں ملا  ہم جائیں تو جائیں کہاں۔

یوٹیلیٹی  اسٹورز پر خریداری کیلئے آنے والوں کی حفاظت کیلئے  بھی کسی قسم کے اقدامات نظر نہیں آتے لوگ بغیر ماسک لگائے اور سینی ٹائز کے استعمال کےایک دوسرے قریب  کھڑے نظر آئے ۔

دوسری  جانب سندھ میں لاک ڈاؤن کے نویں  روز سندھ حکومت کی جانب سے بھی ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم کے  لیےبھی خاطر خواہ انتظامات نظر نہیں آسکے ہیں۔