Friday, April 26, 2024

یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتیں مارکیٹ سے 20 سے 30 فیصد کم ہیں ، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتیں مارکیٹ سے 20 سے 30 فیصد کم ہیں ، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز
January 7, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتیں مارکیٹ سے 20 سے 30 فیصد کم ہیں۔ مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلاایک ہزار روپے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 810 سے 850 روپے میں ملے گا۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ عام پاکستانی کی مشکلات کو کم کرنے اور بنیادی اشیاء ضروریہ کی فراہمی کیلئے وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے عوام کو 7 ارب روپے ریلیف پیکج دیا ہے۔ وزیر اعظم کا عہد ہے کہ جوں جوں مالی پوزیشن مستحکم ہو گی اسکا ریلیف عوام کو دیا جائیگا۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن عمر لودھی نے کہا مارکیٹ سے 20 فیصد کم قیمت پر اشیائے ضروریہ دستیاب ہوں گی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68، گھی 170 روپے اور آٹا 20 کلو کا تھیلا 808 روپے میں دستیاب ہو گا، دالوں پر 25 سے 30 روپے سبسڈی ہو گی۔ چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز نے کہا پاسکو سے 2 لاکھ ٹن گندم سستے داموں حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد کو بڑھا کر 10 ہزار تک لے جائی جائے گی۔ پانچ کروڑ افراد کو راشن کارڈ جاری کیے جائیں گے۔