Friday, May 3, 2024

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز ، 19 اشیا پر سبسڈی دی گئی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز ، 19 اشیا پر سبسڈی دی گئی
April 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز ہو گیا۔ کھانے پینے کی 19 ایشیا پر پانچ سے پچیس فیصد سبسڈی دیدی گئی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے جی نائن یوٹیلیٹی سٹور کا دورہ کیا اور رمضان پیکج کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج سے 80 لاکھ سے ایک کروڑ گھرانوں کو فائدہ پہنچے گا، دیہی علاقوں کیلئے 200 موبائل یوٹیلیٹی سٹورز بنارہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دو سو موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کام کر رہے ہیں ، مزید بھی بنائے جا رہے ہیں ۔ پچھلے رمضان سے دس گنا زیادہ سامان رکھا گیا  ہے۔ زخیرہ اندوزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ  حکومت مشکل وقت میں چھوٹے تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، مشاورت کے بعد مختلف سیکٹرز کھولے جارہے ہیں۔ تاجر حضرات تعاون کریں۔