Monday, May 13, 2024

یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ دودھ، چائے کی پتی اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ دودھ، چائے کی پتی اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ
September 5, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے عوام پر ایک اور بم گرا دیا ۔ غریبوں کی ہانڈی مزید مہنگی ہو گئی۔  یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ دودھ، چائے کی پتی اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ کھلی مارکیٹ کے بعد اب یوٹیلی اسٹورز پر بھی عام استعمال کی اشیا عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ یوٹیلی اسٹورز پر دودھ کا ڈبہ 130 روپے لیٹر سے بڑھ کر 132 روپے475 گرام چائے کی پتی  کا ڈبہ 438 سےبڑھ کر 445 روپے کا ہو گیا۔  100 گرام ہلدی کا پیکٹ 32 روپے سے بڑھ کر 35 روپے، 200 گرام دھنیا پاؤڈر 13 روپے مہنگا ہو کر 65 روپے سے بڑھ کر 78 روپے ہو گیا۔ 50 گرام دار چینی کا پیکٹ 30 روپے اضافے کے ساتھ 35 روپے سے بڑھ کر 65 روپے200 گرام سفید زیرا 165 روپے سے بڑھ کر 185 روپے کا ہوگیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔  چینی 74 روپے فی کلو سے بڑھ کر 79 روپے فی کلو ہو گئی۔ اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔