Friday, April 19, 2024

یوٹیلٹی کارپوریشن کا رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا وار

یوٹیلٹی کارپوریشن کا رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا وار
April 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) یوٹیلٹی کارپوریشن نے رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا وار کر دیا۔

دال ماش 20، دال چنا 15، سفید چنے 5 روپے فی کلو مہنگے کر دیے۔ لاہور میں برائلر مرغی 19 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔ ایک کلو گوشت کی قیمت 325 روپے تک جا پہنچی۔ منافع خوروں نے بھی لوٹ مار کا بازار گرم کر لیا۔

دال چنا قیمت 130 سے بڑھ کر 145 روپے، سفید چنا کی قیمت 115 روپے سے بڑھ کر 120 روپے، دال ماش کی قیمت 250 سے بڑھ کر 265 اور دال ماش چھلکا کی قیمت 230 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو ہو گئی جبکہ دال ماش ثابت 15 روپے مہنگی ہوئی۔ اسکی نئی قیمت 215 روپے سے بڑھ کر 230 روپے ہو گئی۔

اشیائے خورو نوش کے من مانے ریٹ مقرر کر لیے۔ سبزیاں اور پھل بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے۔