Friday, April 19, 2024

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے رمضان پیکیج پر عمل درآمد کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے رمضان پیکیج پر عمل درآمد کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل
April 17, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں رمضان پیکیج ،یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے رمضان پیکیج پر عمل درآمد کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

 چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین خان نے پریس کانفرنس میں بتایا  کہ حکومت نے رمضان ریلیف پیکج کی مد میں 2 ارب جاری کردیئے ہیں جو نا کافی ہیں۔ ہم 5 ارب نیشنل بینک سے بھی لے رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا  شیخ رشید احمد کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جو رمضان پیکج پر عملدرآمد یقینی بنائےگی۔

 ذوالقرنین خان کا کہنا تھا سابق حکومت  واجبات ادا کر کے جاتی تو بحران نہ ہوتا ۔  انھوں نے ملازمین کو پیغام دیا کہ رمضان نیکیان کمانے کا مہینہ ہے احتجاج کرنے کا نہیں۔

 چئیرمین یوٹیلیٹی سٹورز نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج 2 مئی سے شروع ہو گا ۔ ہم نے وزیر خزانہ سے مزید تین ارب روپے کا  تقاضا کیا ہے جس پر انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔