Sunday, May 5, 2024

یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کی منظوری کے باوجود اشیا ناپید

یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کی منظوری کے باوجود اشیا ناپید
May 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کی منظوری کے باوجود اشیا ناپید ہیں۔ وفاقی حکومت نے 26 اپریل کو 1 ارب 73 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دی، لیکن یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بد انتظامی اور حکومتی غفلت کے باعث عوام سستی اشیا خریدنے سے محروم رہیں گے۔ وزارت صنعت و پیداوار کے حکام کے مطابق 17 روز گذرنے کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو رقم جاری نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق مختلف اشیا تیار کرنے والی کمپنیوں کو یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 5 ارب سے زائد کی رقم جاری نہیں کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 86 کروڑ روپے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو کل جاری کیئے جایئں گے۔ اشیا تیار کرنے والی کمپنیوں نے پرانے واجبات کلیئر نہ ہونے کے باعث اشیا فراہم کرنے سے معذوری کا اظہار کر دیا ہے، جس کے باعث یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے مخصوص سٹورز پر غیر معیاری اشیا فروخت کی لیے رکھوا دیں۔ دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز کا مستقل ایم ڈی تعینات نہ ہونے کے باعث مالی بحران نے شدت اختیار کر لی ہے۔ وفاقی حکومت ایڈہاک بنیادوں پر ایم ڈی تعینات کر کے چار ہزار آٹھ سو سٹورز کا نظام چلانے کی کوشش کرتی رہی ۔