Friday, April 26, 2024

یوٹیلٹی اسٹورز کے ہزاروں ملازمین کا نجکاری کیخلاف ڈی چوک میں احتجاج

یوٹیلٹی اسٹورز کے ہزاروں ملازمین  کا نجکاری کیخلاف ڈی چوک میں احتجاج
October 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) نئی حکومت آنے کے بعد پہلا بڑا احتجاج اور دھرنا، یوٹیلٹی اسٹورز کے ہزاروں ملازمین نجکاری کے فیصلے کےخلاف ڈی چوک پہنچ گئے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ  بقایا جات نہ ملے تو احتجاج کا دائرہ بڑھادیں گے۔ آل پاکستان مرکزی ورکرز یونین آف یوٹیلٹی اسٹورز نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی۔سیکڑوں ملازمین نے ڈی چوک تک مارچ کیا اور دھرنا دیا۔ چیئرمین آل پاکستان مرکزی ورکرز یونین آف یوٹیلیٹی سٹورز عارف حسین شاہ نے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنوائی نہ ہوئی تو خاردار تاریں توڑ کر آگے بڑھیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق دھرنا شرکا کے درمیان جان پہنچے  ،مظاہرین کو ان کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی۔ دھرنے میں  شریک ملازمین نے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ دہراتے ہوئے وارننگ بھی دے ڈالی ،ان کا کہناتھا کہ مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن آنے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔