Thursday, March 28, 2024

یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے دال چنا کی مہنگے داموں خریداری پر نیب کا نوٹس

یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے دال چنا کی مہنگے داموں خریداری پر نیب کا نوٹس
October 13, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)رواں سال ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے مہنگے داموں دال چنا کی خریداری پر نیب نے نوٹس لے لیا ،  یوٹیلٹی سٹورز کے لیے دال چنا کس دام پر خریدی اور اس وقت مارکیٹ ریٹ کیا تھا، اوپن مارکیٹ اور ٹینڈر ریٹ میں واضح فرق کیوں آیا، نیب نے درخواست گزارسے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز  کارپوریشن کے لیے مہنگے داموں دال چنا کی خریداری کا معاملہ ایف آئی اے کے بعد نیب تک جا پہنچا ، رواں سال رمضان المبارک میں ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز کے لیے 7 لاکھ 17 ہزار کلو دال چنا مہنگے داموں خریدی گئی ، قیمت میں واضح فرق ڈال کر 2 کروڑ 10 لاکھ کی کرپشن کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق مارکیٹ میں دال چنا کی قیمت 110 سے لیکر 120 جبکہ کارپوریشن حکام کی جانب سے 169 روپے فی کلو دال چنا خریدی گئی،، فی کلو 50 سے 60 روپے کرپشن کی گئی، یوٹیلٹی سٹورز حکام کو دال چنا سستے داموں بیچ کر الگ سے نقصان اٹھانا پڑا۔

نیب نے دال چنا کی مہنگی خریداری پر درخواست گزار کو نوٹس جاری کر کے ریکارڈ طلب کر لیا ہے واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے پہلے ہی دال چنا خریداری میں کرپشن کی انکوائری چل رہی ہے۔