Friday, April 19, 2024

یوٹیلٹی اسٹورز کی اشیائے ضروریہ کم نرخوں پر فروخت نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس

یوٹیلٹی اسٹورز کی اشیائے ضروریہ کم نرخوں پر فروخت نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس
February 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) یوٹیلٹی اسٹورز کو 10 ارب روپے کی سبسڈی کے باوجود اشیائے ضروریہ کم نرخوں پر فروخت نہ ہونے پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا یوٹیلٹی سٹورز کو چینی 68 روپے فی کلو جبکہ گھی 170 روپے کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر 20 کلو گرام کے آٹے کا تھیلا 800 روپے جبکہ دالیں اور چاول مارکیٹ کے مقابلے میں 15 سے 20 روپے سستے دستیاب ہونگے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا چاول اور دالیں مارکیٹ ریٹ سے 10 سے 25 فیصد سستی دستیاب ہونگی۔ وزیراعظم عوام کا احساس اور درد رکھتے ہیں ۔ عوام کو ریلیف دینا اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں لانا عمران خان کی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام ، ان کے معیار کی بہتری اور بروقت فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔