Friday, March 29, 2024

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین مطالبات منوانے کیلئے ڈٹ گئے

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین مطالبات منوانے کیلئے ڈٹ گئے
October 25, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) اسلام آباد کے ڈی چوک پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ ملازمین مطالبات منوانے کیلئے ڈٹ گئے۔ مظاہرین نے چوتھے روز بھی احتجاج کا آغاز سڑک پر ناشتے سے کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرکے ان کے بقایاجات بھی ادا کئے جائیں۔ خیمے لگائے کمبل بچھائے احتجاجی ملازمین سرکار کی زبانی تسلیوں پر ٹلتے نظر نہیں آتے۔ مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے ابتک دو ناکام دور ہو چکے ہیں۔ مذاکرات کا تیسرا دور اج شام دوبارہ ہو گا۔ وزیراعظم کے مشیر عبدالزاق داود  مظاہرین سے مذاکرات کریں گے۔ دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن مختلف کمپنیوں کی 3 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔ کارپوریشن اپنے پرافٹ کو کم کرکے عوام کو کم  سے کم ریٹ پر اشیا فراہم کرتی ہے۔