Thursday, April 18, 2024

یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سبسڈی 30 جون تک جاری رکھنے کی منظوری

یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سبسڈی 30 جون تک جاری رکھنے کی منظوری
January 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیر اعظم ریلیف میں شامل پانچ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سبسڈی 30 جون تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی گئی ۔

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں یوٹیلٹی اسٹورز  پر وزیر اعظم ریلیف میں شامل پانچ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سبسڈی 30 جون تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی گئی ۔

اجلاس میں  یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی مارکیٹ سے قیمتوں میں فرق پر آئندہ اجلاس میں تجاویز طلب کی گئیں ،  آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع کا جائزہ پائیڈ کی اسٹڈی تک مؤخر کی گئی ۔

اجلاس میں   زائرین کے لئے مینجمنٹ پالیسی کی منظوری دی گئی ۔