Thursday, March 28, 2024

یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا بھی مہنگا ہو گیا

یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا بھی مہنگا ہو گیا
June 30, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی آٹا مہنگا ہو گیا ہے۔ دس کلوگرام کا تھیلا چار سو پانچ جبکہ بیس کلو کا تھیلا آٹھ سو روپے کا ہو چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کی قلت بھی موجود ہے اور قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف چینی اور 50 سے زائد برینڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ صابن اور فیشل کریم 20 روپے تک مہنگی ہو گئیں۔ چینی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ چینی کی قیمت 69 روپے بڑھ کر 72 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ 50سے زائد مختلف برینڈڈ کے شیمپو ، صابن، کریم کی قیمت میں بھی 20 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔ چہرے پر لگانے والی کریم کے 70 ایم ایل جار کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا۔ 217 روپے کی کریم کا جار 227 روپے کا ہو گیا ہے۔ مختلف برینڈز کے صابن کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صابن کی قیمت میں ایک سے دو روپے تک اضافہ ہوا۔ 400 ایم ایل شمپو 20 روپے تک مہنگا ہو گیا۔ 400 ایم ایل کا برینڈڈ شیمپو 374 روپے سے بڑھ کر 394 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 200 ایم ایل شیمپو پر 10 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔