Thursday, April 25, 2024

یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ

یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ
August 24, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) رواں ماہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کر دیا گیا۔ چینی، دالیں، چاول، صابن سب مہنگا ہو گیا۔ صارفین کہتے ہیں کہ یوٹیلٹی اسٹورز سستی اشیاء خریدنے کا واحد ذریعہ تھے اب جائیں تو کہاں جائیں۔ مختلف اشیاء پر ایک سے 40 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔ صابن، مصالحہ جات، کیچپ، دالیں، سمیت کوئی ایک آئٹم بھی مہنگائی کے اثر سے محفوظ نہ رہی۔ ریٹ زیادہ اور سیل کم ہونے پر اسٹور منیجر بھی پریشان ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر پہلے اشیاء کی فراہمی کا بحران آیا پھر قیمتیں ہی صارفین کی پہنچ سے دور کر دی گئیں جو کہ متوسط طبقے کے افراد کیلئے اچھی خبر نہیں ہے۔