Saturday, May 4, 2024

یوٹیلٹی اسٹورز ورکرز یونین کا آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

یوٹیلٹی اسٹورز ورکرز یونین کا آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
May 10, 2019
 لاہور (92 نیوز) آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی اسٹورز نے آج سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ رہنماؤں کا کہنا ہے یونین کے چیئرمین عارف شاہ کو اسلام آباد پولیس نے بلاوجہ حبس بے جا میں رکھا ہے۔ کل تمام ملازمین اسکیم موڑ اسٹور پر جمع ہوں گے اور کل صبح حکومت کے خلاف اسکیم موڑ پر احتجاجی مظاہرہ بھی جائے گا۔ یاد رہے کہ پولیس نےعارف حسین شاہ کو ہیڈ آفس سے گرفتار کیا تھا۔ عارف حسین شاہ اسٹورز پر اشیاء کی عدم دستیابی کا معاملہ منظر عام پر لائے تھے۔ وزیر اعظم کے احکامات کے باوجود رمضان پیکیچ پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا ۔ ادھر یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے ملازموں پر کارپوریشن سے متعلق سوشل میڈیا پر اظہار رائے پر پابندی لگا دی۔