Thursday, April 18, 2024

یوٹیلٹی اسٹورز عوام کو سستی اشیاء فراہم کرنے میں ناکام

یوٹیلٹی اسٹورز عوام کو سستی اشیاء فراہم کرنے میں ناکام
January 7, 2020
فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں یوٹیلٹی اسٹورز  عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی میں ناکام ہو گئے ہیں ، آٹا، چینی، دالیں، گھی کہیں سرے سے غائب تو کہیں قیمتیں مارکیٹ سے بھی زائد ہیں۔ فیصل آباد میں شہریوں کے لیے ریلیف کے نام پر بنائے گئے یوٹیلٹی اسٹورز میں ہو کا عالم ہے  اور ایسا ہو بھی کیوں نہ جب عوام کے ساتھ ریلیف کے نام پر مذاق کیا جا رہا ہو۔ یوٹیلٹی اسٹورز  کی کہانی سن لیجئے جہاں دال مونگ، مسور، کالے چنے اور باسمتی چاول کا ریٹ 150 سے کم کرکے 140 تو کر دیا گیا لیکن آفرین ہے انتظامیہ پر کہ گزشتہ چار ماہ سے ان تمام میں سے ایک بھی شے اسٹور پر موجود نہیں۔ دوسری جانب گھی اور چینی کی اسٹور پر موجودگی ضرور ہے لیکن اسٹاک صرف ایک دن کا ہے ، دو روز قبل حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے 6 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی کہیں نظر نہیں آ رہا۔ مہنگائی کے ستائے شہری کہتے ہیں کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور عوام کو درپیش مشکلات کا مداوا کرے۔