Friday, April 19, 2024

یووینٹس نے مسلسل نویں بار اٹالین فٹبال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

یووینٹس نے  مسلسل نویں بار اٹالین فٹبال لیگ کا ٹائٹل  جیت لیا
July 27, 2020

روم ( 92 نیوز)  اٹالین فٹبال لیگ کا ٹائٹل کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس  نے اپنے نام کرلیا، یووینٹس نے  مسلسل نویں بار اٹالین فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے  سر سجا لیا ،یو وینٹس نے سیمپڈوریا  کو دو صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے  نام کیا ۔

 یووینٹس کی ٹیم نے پہلے ہاف سے  ہی  حریف ٹیم  پر دھاک بٹھائے  رکھی اور   پہلے ہاف کے اضافی منٹس میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گول داغ کر  ٹیم کو برتری دلا دی ۔

دوسرے ہاف میں سیمپڈوریا  کی ٹیم نے  واپسی کی بھر پور کوشش  کی  لیکن  ناکام رہی  اور   یووینٹس کی جانب سے برنارڈیسکی نے  67 ویں منٹ  میں گول داغ کر  یووینٹس کی برتری دو صفر کر دی۔

میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید گول کوئی گول اسکور نہ کر سکیں اور  یووینٹس کی ٹیم نے دو صفر سے میچ اپنے نام کیا۔