Friday, May 3, 2024

یونیورسٹیز کے الحاق کا معاملہ، سپریم کورٹ نے جامعات کے وائس چانسلرز کو طلب کر لیا

یونیورسٹیز کے الحاق کا معاملہ، سپریم کورٹ نے جامعات کے وائس چانسلرز کو طلب کر لیا
December 27, 2017

لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ کی 9 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو غیر معیاری پرائیوٹ لاء کالجز سے الحاق کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جامعات کے وائس چانسلز کو الحاق کی تفصیلات کے ساتھ طلب کر لیا جبکہ کیس کی مزید سماعت کو 20 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے دوران سماعت استفسار کیا کہ بتایا جائے کتنے نجی کالجز نے ان جامعات سے الحاق کیا ہے جبکہ اس بارے میں کیے جانے والے حلف نامے بھی پیش کیے جائیں۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ لوگ کہہ رہے ہیں میں اس کام میں لگ کر خیر دین اور محمد دین کے کیس بھول گیا ہوں۔ ایسابالکل نہیں ہے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ نظام کی بہتری کے لیے جہاں ہو سکا کام کریں گے۔ ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت امور نمٹائیں گے اور دن رات ایک کر کے 6 ماہ میں سب کچھ ٹھیک کر لیں گے۔