Thursday, March 28, 2024

یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی طالبہ کا منفرد اعزاز

یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی طالبہ کا منفرد اعزاز
November 23, 2017

فیصل آباد ( 92 نیوز ) یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی طالبہ نے دو سال میں مسلسل دو مرتبہ ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحانات میں تیسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تحت ہونے والے امتحانات میں نمل الیاس نے گزشتہ برس بھی صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی ہونہار طالبہ نمل الیاس نے ایم بی بی ایس سیکندڈ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات میں ایک بار پھر صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ گزشتہ سال کے سالانہ امتحانات کی پوزیشن برقرار رکھنے والی طالبہ نے اس بار بھی 600 میں سے 536 نمبر حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کر دیا ۔


نمل الیاس نے اناٹومی، فزیالوجی اور بائیو کیمسٹری کے مضامین پاس کئے تاہم یہ مستقبل میں بطور نیورو سرجن بن کر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں ۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ کامیابی میں کالج کے اساتذہ، والدین کی دعائیں اور اسکی اپنی محنت بھی شامل ہے۔
نمل الیاس کی بڑی کامیابی پر ان کی سہیلیاں اور اساتذہ بھی انتہائی خوش ہیں ۔ دیگر طالبات کا کہنا ہے کہ بلاشبہ نمل الیاس ان کے لیے آگے بڑھنے کی ایک متاثر کن مثال ہیں۔