Sunday, September 8, 2024

یونیورسٹی حملہ : عوامی نیشنل پارٹی کا 10روزہ سوگ کا اعلان

یونیورسٹی حملہ : عوامی نیشنل پارٹی کا 10روزہ سوگ کا اعلان
January 20, 2016
پشاور (92نیوز) عوامی نیشنل نے چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملہ میں ہلاکتوں پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس دن سے پشاور کے تعلیمی اداروں پر حملے کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔ تنظیمی کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خون عطیہ کریں اور چار سدہ اور مردان کے اسپتالوں میں پہنچ کر اپنا خون عطیہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے واقعے کے بعد نیشنل الیکشن پلان آیا مگر نیشنل ایکشن پلان کے ایک نقطے پر عمل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مذمت تو بہت کمزور لفظ ہے۔ حکومت مذمت نہیں مزاحمت کرے۔ ہم سب سیاسی جماعتیں چلاتی رہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل نہیں ہو رہا۔ اے این پی کے رہنما نے کہا کہ دہشت گردی کے سب واقعات خیبرپختونخوا میں ہو رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں پر دہشت گردی کے واقعات بارے خبریں اخبارات میں چھپتی رہیں تو پھر حکومت نے کیوں ایکشن نہیں لیا؟ آپریشن تو جاری ہے لیکن کیا اس سے توقع کی جاتی ہے کہ پورے ملک میں امن آجائے گا۔