Friday, May 17, 2024

یونیورسٹی اور کالجز 15 ستمبر سے کھولنے کا اصولی فیصلہ

یونیورسٹی اور کالجز 15 ستمبر سے کھولنے کا اصولی فیصلہ
September 7, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) یونیورسٹی اور کالجز 15 ستمبر سے کھولنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں تمام صوبوں نے یونیورسٹی اور کالجز 15 ستمبر سے کھولنے پر اتفاق کیا۔

نویں، دسویں، گیاہوریں اور باہوریں جماعتوں کیلئے تعلیمی ادارے بھی پندرہ ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔