Thursday, May 2, 2024

یونیورسٹی آف فیصل آباد ہیلتھ سائنسز کیمپس میں کانووکیشن کے آخری سیشن کا انعقاد

یونیورسٹی آف فیصل آباد ہیلتھ سائنسز کیمپس میں کانووکیشن کے آخری سیشن کا انعقاد
December 15, 2020

فیصل آباد (92 نیوز) یونیورسٹی آف فیصل آباد ہیلتھ سائنسز کیمپس میں کانووکیشن کے آخری سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

کورونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے یونیورسٹی آف فیصل آباد کے ہیلتھ سائنسز کیمپس میں کانووکیشن کے تیسرے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ پیٹرن انچیف دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میاں محمد حنیف اور بورڈ آف گورنرز میاں حیدر امین نے مہمان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عمار یاسر کا کہنا تھا کہ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں آکر بہت خوشی ہورہی ہے۔ یونیورسٹی کا انفراسٹرکچر بہترین ہے۔ اللہ تعالٰی اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے تاکہ آنے والی نسلیں اسی طرح مستفید ہوتی رہیں۔

پیٹرن انچیف دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میاں محمد حنیف اور بورڈ آف گورنرز میاں حیدر امین نے بھی طلباء سے خطاب کیا اور کامیابی پر مبارکبار دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

کانووکیشن کے اختتامی سیشن میں شعبہ فارمیسی، فزیکل تھیراپی، ڈائٹیشن اینڈ نیوٹریشن، شعبہ آپٹومیٹری اور نرسنگ کی 601 کامیاب طالبات کو ڈگریوں سے نوازا گیا جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے پر 10 طالبات گولڈ، 14 سلور، 10 کو برونز میڈلز کی حقدار قرار پائیں۔

پیٹرن انچیف دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میاں محمد حنیف کی جانب سے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کو یونیورسٹی مومینٹو بھی پیش کیا گیا۔