Friday, April 26, 2024

یونیورسٹی آف فیصل آباد کے طلباءنے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوا دیا

یونیورسٹی آف فیصل آباد کے طلباءنے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوا دیا
October 4, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) حالیہ زلزلے کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کیلئے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے طلباء اور فیکیلٹی نے لاکھوں کا امدادی سامان میرپور آزاد کشمیر بھجوا دیا۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد امین کیمپس کے طلباء کا 12 رکنی گروپ اور اساتذہ قافلے کی صورت میں امدادی سامان لیکر میرپور آزاد کشمیر کیلئے روانہ ہو گئے، 4 ٹرکوں پر مشتمل یہ امدادی سامان زلزلہ متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر ظہیر جاویدنے کہا کہ آزاد کشمیر بھیجے گئے امدادی سامان میں کپڑوں، جوتوں سمیت ضروریات زندگی کی تمام اشیاءشامل ہیں۔ طلباءنے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کو تعلیم کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت اور اخلاقیات کا درس دینے والی عظیم درسگاہ قرار دے دیا۔ زلزلے قدرتی آفت ہیں لیکن اگر مخیر حضرات انسانیت کے جذبے کے تحت کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے تو زلزلہ متاثرین کی امداد سمیت ان کے نقصان کی بڑی حد تک تلافی بھی ممکن ہو سکتی ہے۔