Saturday, May 18, 2024

یونیورسٹی آف فیصل آباد میں ویمن ڈینٹل کانفرنس

یونیورسٹی آف فیصل آباد میں ویمن ڈینٹل کانفرنس
April 11, 2015
فیصل آباد(92نیوز)پہلی انٹرنیشنل ویمن ڈینٹل کانفرنس دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں شروع ہوگئی ،کانفرنس  میں پاکستان سمیت مختلف ملکوں سے پانچ سو سے زائد ڈاکٹرز اور میڈیکل طالبات شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈنیٹسٹری کے شعبہ کی ترقی کے لیے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں معنقدہ تین روزہ انٹرنشنل ویمن ڈینٹل کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا، جرمن، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات سے ممتاز خواتین ڈاکٹرز شرکت کر رہی ہیں، کانفرنس میں میڈیکل کی طالبات کے لیے ڈینٹل سرجری کے موضوعات پر ورکشاپس بھی منعقد کی گئیں۔ کانفرنس کے سائنٹفک سیشن میں برطانیہ سے آنیوالی ڈاکٹر صغریٰ حیدر اور متحدہ عرب امارات سے ڈاکٹر ننتے بانڈے نے طالبات کو  لیکچرز دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس خواتین ڈاکٹرز اور طالبات کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی۔ کانفرنس میں طالبات کے مابین پوسٹراور ٹیبل کلینک مقابلے بھی منقعد کیے گئے۔